ہمارا نظریہ
ایسے ادارے کی تشکیل جو عالمی معیار کے عین مطابق کپڑے کی بہترین مصنوعات کی فراہمی کو یقینی بنائے۔
مقصد
ایسے ادارے کا قیام ہے جو کہ متعلقین کی امیدوں پر پورا اترے اور اس مشن کی تکمیل کے لئے ہم جدیدٹیکنالوجی، اعلی کاروباری طریقہ کار، محنتی اور جفاکش ٹیم اور ایک مثبت تنظیمی ماحول کی مدد سے اپنے مشن کو پایہ تکمیل تک پہنچائیں۔
بنیادی اقدار
ہمارا عزم ہے کہ ہم اپنے بنیادی اصولوں پر اسی طرح کار بند رہ کر کامیابی و ترقی کا یہ سفرجاری رکھیں گے کیونکہ ہماری کامیابی کسی حادثے کی مرہون منت نہیں بلکہ انتھک محنت کا ثمر ہے۔
صداقت و اخلاقیات
صداقت، سچائی، ایمانداری اورقانون کی پاسداری ہمارے کاروباری اصول کا حصہ ہیں۔
معیار
ہم معیار کو زندگی کا حصہ سمجھتے ہیں اور یہی رویہ آپ کو برتری کی جانب لے جاتا ہے۔ ہمارا مقصد یہ ہے:
اپنے قابل قدر کسٹمرز کی خواہشات کو مدنظر رکھتے ہوئے کپڑے کی معیاری مصنوعات کی پیداوار کو یقینی بناکر علاقائی اور بین الاقوامی مارکیٹ میں ایک اچھی شہرت کو قائم کرکے برقرار رکھا جائے۔
سماجی ذمہ داری
ہم اپنی سماجی ذمہ داری کو بخوبی سمجھتے ہیں اور اپنی آنے والی نسلوں کے بارے میں فکر مند ہیں اور اسی چیز کو مدنظر رکھتے ہوئے ماحول کو آلودگی سے پاک رکھنا اپنا قومی فریضہ سمجھتے ہیں۔
جدت اور سیکھنے کا عمل
مسلسل سیکھنے کا عمل اور کام میں جدت کو مستقبل میں کامیابی کی ضمانت سمجھتے ہیں اور مسلسل بہتری پر یقین رکھتے ہوئے نئی جدت کو متعارف کراتے ہیں تاکہ مستقبل کو محفوظ بنایا جاسکے۔
ٹیم ورک
ہم اس بات پر یقین رکھتے ہیں کہ ایماندار اور مطمئین لوگ کمپنی کے دل، بازو اور روح ہوتے ہیں۔کمپنی کے تمام افراد کے درمیان احترام، اعتماد اور بہترین ہم آہنگی قائم ہے اور ادارے کی یہ مثبت فضا ایک بہترین جامعہ عمل کی شکل میں سامنے آتی ہے۔ ادارے کے تمام افراد کو بااختیار بنایا گیا ہے اور یہ اعتماد کمپنی کے تمام افراد کے اندر خود احتسابی اور رابطہ کا باعث بنتی ہے۔
حکمت عملی
مندرجہ بالا مقاصد کو حاصل کرنے کے لئے کمپنی نے آئندہ دس سالوں کے لئے اپنی صلاحیات کو بڑھانے اور برقرار رکھنے کے لئے ایک حکمت عملی ترتیب دی ہے۔سماجی ذمہ داری کو سمجھتے ہوئے مزید منصوبوں اور معاشرے کی فلاح کے منصوبوں پر کام کرنے کی منصوبہ بندی کی جارہی ہے۔